ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولکتہ میں فلائی اوورکا ایک حصہ منہدم،5ہلاک

کولکتہ میں فلائی اوورکا ایک حصہ منہدم،5ہلاک

Wed, 05 Sep 2018 11:13:08    S.O. News Service

کولکتہ 5ستمبر ( یو این آئی )کلکتہ کے ماجر ہاٹ میں فلائی اوورگرنے کی وجہ سے5افرادکی موت ہوگئی ہے ۔جب کہ کئی افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔جنوبی کولکتہ میں واقعہ یہ علاقہ کافی بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے ۔یہ حادثہ آفس کے اوقات ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ہوا ہے اس لئے زیادہ افراد کے دبے ہونے کا امکان نہیں ہے ۔ اس پل کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ۔اگر آفس کا وقت ختم ہونے کے بعد یہ حادثہ ہوتا تو زیادہ اموات ہونے کا اندیشہ تھا۔رپورٹ کے مطابق پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے ۔لگاتار بارش کی وجہ سے پل مخدوش ہوگیا تھا ۔یہ حادثہ اسی کی وجہ سے ہی ہوا ہے ۔ملبے میں 25 افراد کے دبے رہنے کا خدشہ ہے ۔


Share: